• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محروم طبقات کو بنیادی سہولیات فراہم کرنیوالے ڈونرز حقیقی محسن ہیں،حفیظ الرحمٰن

پشاور ( لیڈی رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمنٰ نے کہا کہ معاشرے کے محروم طبقات کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں الخدمت فاؤنڈیشن کی معاونت کرنے والے ڈونرز ہمارے معاشرے کے حقیقی محسن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے شادی گفٹ پراجیکٹ سے اب تک ملک بھر میں 25 ہزار سے زائد بچیاں استفادہ کر چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےالخدمت خواتین ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقدہ40 یتیم اور زکوٰۃ کی مستحق دلہنوں میں لاکھوں روپے مالیت کے شادی گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب میں کیا۔گفٹس میں روزمرہ استعمال کی 18 ضروری گھریلو اشیاء شامل ہیں انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے محروم طبقات کی بلا تفریق خدمت پر یقین رکھتی ہے، جس کا عملی ثبوت یہ ہے کہ آج اس ہال میں موجود 40 باپردہ بچیوں میں سے ہم کسی کو ذاتی طور پر نہیں جانتے اور نہ ہی ہمیں ان کے علاقے کا علم ہے، تاہم ان کا انتخاب خالصتاً میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ الخدمت خواتین ٹرسٹ پشاور کی صدر نگہت سیماء نے کہا کہ الخدمت خواتین ٹرسٹ غربت کے باعث شادی کے اخراجات برداشت نہ کرنے والی یتیم اور مستحق بچیوں کی باعزت رخصتی کے لئے شادی گفٹ بکس کے ذریعے تعاون کرتا ہے اور ہر سال ہزاروں مستحق بچیوں کی معاونت کی جاتی ہے۔
پشاور سے مزید