• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی نیشنل پارٹی نے تھنک ٹینک اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کر لیے

پشاور (سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے پارٹی کے تھنک ٹینک اور مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس طلب کرلئے ہیں۔ سیکرٹری جنرل عوامی نیشنل پارٹی ڈاکٹر محمد سلیم خان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق تھنک ٹینک کا اجلاس 30نومبر 2026بروز پیر دوپہر 2بجے جبکہ مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس یکم دسمبر 2026 بروز منگل صبح 11بجے منعقد ہوگا۔ دونوں اجلاس باچا خان مرکز پشاور میں مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کی زیرصدارت ہوں گے۔ اجلاسوں میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اجلاسوں میں پارٹی کے آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت ہوگی اور اہم فیصلےکئے جائیں گے۔
پشاور سے مزید