• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاسٹ بولر کائنات کی شوہر کیساتھ کرکٹ کھیلتے ویڈیو وائرل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر کائنات امتیاز کی شوہر کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے ۔چند ہفتے پہلے رشتہ ازدواج سے منسلک ہونے والی کائنات امتیاز ان دنوں شمالی علاقہ جات کی سیر پر ہیں، انہوں نے باشو ویلی اسکردو میں کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کائنات نے پہلے شوہر کی بولنگ پر زور دار شاٹس کھیلے اور ایک گیند پر چھکا بھی لگایا۔جب کائنات کے شوہر کی بیٹنگ کی باری آئی تو کائنات نے انہیں کلین بولڈ کردیا۔