• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق المدارس العربیہ اور جے یو آئی (س) کی سود کیخلاف فیصلہ چیلنج کرنیکی مذمت

اسلام آباد‘ راولپنڈی (نیوز رپورٹر‘ اپنے نامہ نگار سے) علماء کرام اور سول سوسائٹی نے وفاقی شرعی عدالت کے سود کیخلاف فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے کہا کہ شریعت کورٹ کا فیصلہ ایک گولڈن چانس تھا جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ملکی نظام معیشت کی سود سے تطہیر کی سنجیدگی سے کوشش کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ مولانا مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں ٹاسک فورس تشکیل دیکر معاشی و اقتصادی ماہرین کی مہارتوں سے استفادہ کیا جائے۔ سربراہ جے یو آئی (س) مولانا حامد الحق حقانی نے کہا کہ سودی سسٹم میں دنیا بھر کے یہودو نصاریٰ نے آئی ایم ایف اور ایف اے ٹی ایف کی شکل میں ہمیں سخت شکنجے میں جکڑا ہواہے۔
اسلام آباد سے مزید