• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں پہلی مرتبہ ہولوگرام کے ذریعہ مریضوں کے علاج کی تربیت

لندن (پی اے )کیمبر ج یونیورسٹی نے اعلان کیا ہے کہ ایڈن بروک ہسپتال میں میڈیکل کے طالبعلموں کو دنیا میں پہلی مرتبہ ہولوگرام کے ذریعہ مریضوں کے علاج کی تربیت کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے ،اعلان کے مطابق ایڈن بروک ہسپتال میں میڈیکل کے طالبعلموں کیلئے ہولو سینیرو تربیتی نظام اپنا یا جائے گا جس سے ہولوگرام کی طرح تدریس اور تعلیم ممکن ہوسکے گی دنیا میں کہیں بھی اس سے استفادہ کیا جاسکے گا۔یہ ٹیکنالوجی کیمبرج یونیورسٹی ہسپتال این ایچ ایس فائونڈیشن ٹرسٹ اور لاس اینجلس کی ٹیکنالوجی کمپنی GigXRنے تیار کی ہے۔یہ ٹیکنالوجی تیار کرنے والوں کا کہناہے کہ اس ٹیکنالوجی سے روایتی طریقوں کے مقابلے میں جس کیلئے لیب وغیرہ کے قیام اورمریض کی اداکاری کرنے والوں پر آنے والے اخراجات کے مقابلے بہت ہی زیادہ کم خرچ اور لچکدار طریقے سے تربیت دینا ممکن ہوسکے گا اور طلبہ مکسڈ ریئلٹی ہیڈ سیٹ لگاکر ایک دوسرے کو دیکھ سکیں گے اورہولوگرافک مریض سے بات بھی کرسکیں گے ۔طلبہ اس ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے مختلف نمونے استعمال کریں گے جن میں پہلے میں سانس لینے کی صورت حال اور ایمرجنسی کانمونہ ہوگا،اس میں دمہ کا ایک ہولوگرافک مریض ہوگا ،اس کےبعد استہداف، پھیپھڑوں کی شریانوں میں انجماد خون اور نمونیہ کا نمبر آئے گا ،دوسرے نمونے دل اور دماغ کے امراض کے بارے میں ہوں گے جو تیاری کے مرحلے میں ہیں۔پروجیکٹ کی قیادت کرنے والے ڈاکٹر ارون گپتا کا کہناہے کہ مکسڈ ریئلٹی کو نقل کرنے والی تربیت کیلئے تیزی سے تسلیم کیا جارہاہے اور اداروں کی سطح پر مکسڈریئلٹی کے ذریعے تربیت کیلئے تیزی وسعت دی جارہی ہے ۔GigXR نے طالبعلموں کو بہتر طور پر تیار کرنے انسٹرکٹر کا پہلے ہی انتظام کرلیاہے GigXRکے ڈیوڈ کنگ نے کہا کہ ہولو سینیئر و کے ذریعہ ہم ایسی سہولت فراہم کررہے ہیں جس سے دنیا میں کہیں بھی موجود طلبہ مساوی طورپر مہارت حاصل کرسکیں گے ۔انھوں نے کہا کہ انسٹرکٹرز کو کلینکل پریکٹس کیلئے360 ڈگری زاویے سے تیار کرنا GigXR کیلئے ایک سنگ میل ہے جس کی وجہ سے ہم اپنے کسٹمرز درخواستوں کی ایک لائبریری فراہم کرنے میں کامیاب ہوئے جن کے تحت طلبہ تعلیم جاری رکھنے کیلئے ان کے پہلے کورس کے حل فراہم کرنا ہے ۔ہمارا پہلا ہولوسینیئرو نمونہ مکسڈ ریئلٹی کو علاج معالجے کی تربیت کیلئے استعمال کرنے کا ایک نیا پیش کرتاہے جسے بہت سے دوسرے نمونوں کے ساتھ جلد ہی پیش کیاجائے گا۔
یورپ سے سے مزید