لاہور(نمائندہ جنگ)پنجاب میں 17جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کیلئے مریم نواز نے مختلف حلقوں میں کنونشنز کا فیصلہ کرلیاہے،سینئر لیگی رہنمائوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں، حمزہ شہباز خود مانیٹر کریں گئے۔ جہاں لیگی امیدوارکمزور ہیں وہاں کے سٹیک ہولڈرز سے مریم نواز ملاقاتیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے ضمنی الیکشن میں متحرک ہونے کے بعد مریم نواز قائدن لیگ نواز شریف کی ہدایت پر ضمنی الیکشن کے مختلف حلقوں میں جائینگی، دوسری طرف وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے بھی ضمنی الیکشن کے حوالے سے سیل قائم کر دیا، ذرائع کے مطابق ضمنی الیکشن کے دوران وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کنونشن میں نہ جانے کا امکان ہے،میاں حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ مقابلہ سخت ہے لیکن جیت (ن) لیگ کی ہوگی۔