• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز بس سروس کا کرایہ 25 تا 50 روپے مقرر، ٹرانسپورٹرز بھی نئی بسیں لائیں، شرجیل میمن

کراچی (اعجاز احمد/ اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہپیپلز بس سروس کا کرایہ 25تا 50روپے مقررکردیا ہے ، ٹرانسپورٹرز بھی نئی بسیں لائیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھوں ’’پیپلز بس سروس‘‘ کے افتتاح کے فوراً بعد پیر کو یہاں ماڈل کالونی سے ٹاور تک بسیں چلنا شروع ہوگئیں، جن میں کم سے کم یکطرفہ کرایہ 25 روپے اور زیادہ سے زیادہ 50روپے مقرر کیا گیا ہے۔بس سروس کے افتتاح کے مقام میٹرو پول ہوٹل کے قریب لال رنگ کی بس کا’’ کٹ آئو ٹ ماڈل‘‘ بھی رکھا گیا تھا۔ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی کو ترقی دینے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے بھی اپیل کی کہ وہ پرانی کی جگہ نئی بسیں شہر میں لائیں۔بس سروس کے آغاز پر اس منصوبے کو سراہتے ہوئے مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے یہ ایک اچھاقدم اٹھایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید