• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل میں اسقاط حمل سہل بنانے کیلئے اصلاحات منظور

مقبوضہ بیت المقدس( اے ایف پی) اسرائیلی قانون سازوں نے پیر کو ایسی اصلاحات کی منظوری دی جس سے خواتین کے لیے اسقاط حمل تک رسائی آسان ہو جائے گی، ان تبدیلیوں کو وزیر صحت نٹ زان ہورووٹزنے امریکی سپریم کورٹ کے ’’جابرانہ‘‘فیصلے کے مقابلے میں ’’ترقی پسند‘‘ قرار دیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کےمطابق اسرائیل میں اسقاط حمل قانونی ہے لیکن 1970 کی دہائی کے اواخر میں وضع کیے گئے طریقہ کار کے مطابق اسقاط حمل کی خواہش کرنے والی خواتین کو وزارت صحت کی کمیٹی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسرائیلی پارلیمنٹ کی لیبر اور ویلفیئر کمیٹی کی طرف سے منظور شدہ اقدامات کو اپروول کمیٹی کی جانب سے نہیں روکا گیالیکن کمیٹی نے اسرائیل میں ہیلتھ کیئر پروائیڈرز کوکمیونٹی ہیلتھ مراکز میں حمل ختم کرنے کا اختیار دیا ہے جس کے بعد اب خواتین کو بڑے کلینک یااسپتالوں میں جانے کی ضرورت نہیں۔
اہم خبریں سے مزید