• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی ووڈ کے مشہور اور سینئر اداکار انیل کپور نے اپنی نئی ریلیز ہونے والی فلم ’’جگ جگ جیو‘‘ میں پاکستانی برانڈ ’’راستہ‘‘ (Rastah) کی جیکٹ پہنی۔

پاکستان اور بھارت کے مابین چاہے سیاسی کشیدگی جتنی بھی ہو لیکن میڈیا انڈسٹری اس کشدگی کو کسی نہ کسی طرح کم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہی ہے۔

مسٹر انڈیا نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم جگ جگ جیو کا ایک پوسٹر اپنے انسٹاگرام پر شئیر کیا جس میں انہوں نے پاکستانی برانڈ راستہ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے۔

دوسری جانب راستہ کے بانی زین احمد نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انیل کپور کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آج صبح اٹھتے ہی لیجنڈ انیل کپور کو ان کی نئی فلم جگ جگ جیو کے لیے راستہ میں دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی‘‘

واضح رہے کہ زین احمد نے 2018 میں پاکستانی اسٹریٹ ویئر فیشن لیبل راستہ کی بنیاد رکھی۔

 انہیں حال ہی میں فوربس کی 30 انڈر 30 فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ ان کے ملبوسات کو بالی ووڈ کے فلمساز کرن جوہر، آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار ریز احمد ، ریپر فرنچ مونٹانا سمیت کئی بڑی شخصیات نے پہنا ہے۔

اس سے قبل معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی بھی آنے والی بھارتی فلم ’لور‘ کےگانے ’’رنگریزہ‘‘سے بھارتی انڈسٹری میں تین سال بعد واپسی ہوئی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید