پشاور(کرائم رپورٹر) سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے کہاہے کہ پشاور پولیس کے سینکڑوں اہلکاروں نے امن کے قیام کیلئے جانوں کی قربانیاں پیش کیں ہیں اس میں کالی بیٹریوں کیلئے کوئی جگہ نہیں جرائم میں ملوث اور جرائم پیشہ اہلکاروں کی لسٹیں تیار کی جارہی ہیں ان کے خلاف بھر پور کاروائی ہو گی ۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نوتعینات ایس ایس پی آپریشنز پشاور کاشف آفتاب عباسی نے کہا کہ بطور ایس ایس پی آپریشنز پشاور کے چیلنجز کا پتہ ہے وہ پشاور کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دیانتداری ٗایمانداری اور محنت سے کام کرینگے ان کا کہناتھاکہ جو پولیس اہلکار وردی کا استعمال کرکے جرائم کرے گا یا جرائم پیشہ افراد کا ساتھ دے گا اس کے خلاف بھرپور کاروائی ہو گی انہو ں نے ایسے اہلکاروں کی لسٹیں تیارکرنا شروع کردیا ہے جن کی وجہ سے عوام کو نقصان پہنچ رہاہے ان کا کہناتھا کہ پشاور کی بہتری کے علاوہ ان کا کوئی مشن نہیں ہے صحافیوں کو جہاں بھی پولیس کی غلطی نظر آئیں وہ ان کی نشاندہی کریں پولیس ہو یا عوام جرائم میں کسی کو کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ٗپولیس کی ذمہ داری ہے کہ وہ قانون کے مطابق کاروائی کرے ان کاکہناتھا کہ انہیں فخر ہے کہ انہیں ایسے شہر اور صوبہ میں تعینات کیا گیا ہے جہاں شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے امن قائم ہواہے انہوں نے کہا کہ حلف اٹھاتا ہوں کہ کبھی بھی پوسٹنگ کے لئے کوئی سفارش نہیںکی انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس میں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسروں اور اہلکاروں کی کوئی کمی نہیں لیکن غفلت کا مظاہرہ کرنے اورجرائم پیشہ عناصر کاساتھ دینے والے اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سٹریٹ کرائم میںملوث افراد کے خلاف کاروائیاں تیز کردی گئی ہیں انہیں بہت جلد گرفتارکر کے سٹریٹ کرائم پر قابو پالیا جائے گا۔