• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری،مولانا ابرار احمد رحمانی،علامہ کوکب نورانی، ڈاکٹر سید محمد اشرف الجیلانی،ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری،علامہ خلیل الرحمان چشتی،علامہ سید عبد القادر شیرازی،مفتی محمد میاں برکاتی،علامہ کامران رضوی،سید رفیق شاہ،مفتی بلال قادری، مولانا الطاف قادری،علامہ اکرام المصطفیٰ نے سود کے خلاف دیئے گئے وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے کو اسٹیٹ بینک اور چار نجی بینکوں کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں معاشی ابتری کی بڑی وجہ سودی نظام کو قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شرعی عدالت کے فیصلے کے مطابق معاشی نظام سے سود کا خاتمہ حکومت کی شرعی و قانونی ذمہ داری ہے۔علماء نے اس خدشے کا اظہار کیا کہ شرعی عدالت کے اس فیصلے پر عمل درآمد کیلئے حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ سودی نظام سے چھٹکارے میں ملک کی فلاح و کامیابی نظر آتی ہے۔ ہمارے نظام عدل و حکومت کی ترجیحات کا اندازہ لگانے کیلئے اتنا ہی کافی ہے کہ سود سے متعلق فیصلے میں تیس برس گزر گئے۔اسلام کے نام پر وجود میں آنے والی مملکت کو سود کی لعنت سے پاک کرنے کے فوری اقدامات کئے جائیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید