• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت کی درستی، زرداری، شریف خاندان کے اربوں ڈالر پاکستان لے آئیں، عمران خان

اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ زرداری اور شریف خاندان کے جو اربوں ڈالرز باہر پڑے ہیں اگر اس کا آدھا بھی پاکستان لے آئیں تو معیشت ٹھیک ہو جائے گی‘.

ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی‘یہ بیرون ملک ہاتھ پھیلا رہے ہیں مگرکوئی ان کی مدد نہیں کر رہا‘بیورو کریسی اور پولیس شریف ٹھیک ہو جائے گی‘.

ان سے حکومت سنبھالی نہیں جارہی‘یہ بیرون ملک ہاتھ پھیلا رہے ہیں مگرکوئی ان کی مدد نہیں کر رہا‘بیورو کریسی اور پولیس شریف خاندان کی غلامی سے باہر آجائے‘ حمزہ کی حکومت جلد ختم ہوجائے گی ‘انہوں نے تو رہنا نہیں‘ افسران کوئی غیر قانونی کام نہ کریں ۔

اسلام آباد میں اپنی رہائش گالہ بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے سوال اٹھایا کہ دو ماہ میں کونسی قیامت آگئی کہ مہنگائی آسمان پر پہنچ گئی اور معیشت نیچے آگئی‘ملک میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے۔

حکومت اور جمہوریت اخلاقی قوت سے چلتی ہے ڈنڈوں سے نہیں‘پی ٹی آئی کے کارکنان اور مظاہروں میں شریک لوگوں پر تشدد کرنے والوں کے چہرے ہمیں یاد ہیں جن سے حساب لیں گے۔

عوام پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں ۔عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے ہم پر بھی قیمتیں بڑھانے کا دباؤ تھا مگر ہم نے اُن کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا،جولائی میں مہنگائی مزید بڑھ جائے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو ریلیف دینے کے لیے اپنا ذہن استعمال کیا جبکہ موجودہ حکومت ڈنڈے کے زور پر ڈرا دھمکا رہی ہے تاہم یہ طریقہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتا۔

اہم خبریں سے مزید