• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرحدی علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ ایک چیلنج ہے، شازین بگٹی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزارت انسدادِ منشیات اور اقوام متحدہ کے ادارے’’ یو این او ڈی سی‘‘ کے زیر انتظام بدھ کو ورلڈ ڈرگ رپورٹ لانچنگ تقریب ہوئی، وفاقی وزیر انسداد منشیات نوابزادہ شازین بگٹی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول حمیرا احمد اور ’’یو این او ڈی سی‘‘ کے پاکستان میں نمائندے جیریمی میلسم نے بھی تقریب سے خطاب کیا ،وفاقی وزیر شازین بگٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا ہے، سرحدی علاقوں میں منشیات کی سمگلنگ ایک چیلنج ہے، منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کی روک تھام کیلئے ملکی اور عالمی اداروں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی سیکرٹری انسداد منشیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انسدادِ منشیات کے لیے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو آگے آنا ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید