• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 ٹیمیں، غیرملکی اسٹارز، پی ایچ ایف کا ہاکی لیگ کرانے کا اعلان

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پہلی پاکستان سپر ہاکی لیگ رواں سال اکتوبر نومبر میں کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ منصوبہ 2015سے التواء کا شکار تھا۔ فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکر اور سیکریٹری آصف باجوہ نے جمعرات کو لاہور میںمیڈیا کانفرنس میں کہا کہ پہلی لیگ میں پانچ فرنچائز ٹیمیں ایکشن میں ہونگیں، جس میں ہالینڈ، بیلجیئم، جرمنی، اسپین، کوریا، جاپان اور ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ٹیموں کا نام اسلام آباد، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور رکھا جائے گا۔ ایونٹ تین ہفتوں پر محیط ہوگا۔فرنچائز بڈنگ کے عمل، ایونٹ کے شیڈول، سلیکشن ، اسپانسرز ، براڈکاسٹرز اور ٹیم روسٹرز کے حوالے سے اعلانات بعد میں کیے جائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید