• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارگریٹ تھیچر نے خاتون ہونے کے باوجود فوجی کارروائی کی، پیوٹن کا جانسن کو جواب

ماسکو (جنگ نیوز)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے کہ اگر وہ خاتون ہوتے تو یوکرین پر حملہ نہ کرتے۔ترکمانستان کے دورے کے دوران جمعرات کی صبح نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے بورس جانسن کے بیان کے جواب میں سابق برطانوی رہنما مارگریٹ تھیچر کے فاک لینڈز میں فوج بھیجنے کے فیصلے کی نشاندہی کی۔بورس جانسن نے بدھ کے روز پیوٹن کے یوکرین کے خلاف ’خصوصی فوجی آپریشن‘ شروع کرنے کے فیصلے کو ’زہریلی مردانگی کی شاندار مثال‘ قرار دیا تھا اور پیوٹن کے مردانہ انداز کا مذاق اڑایا تھا۔برطانوی وزیر اعظم پر جوابی وار کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ میں صرف حالیہ تاریخ کے واقعات کو یاد کرنا چاہتا ہوں جب مارگریٹ تھیچر نے جزائر فاک لینڈ کے لیے ارجنٹینا کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا تو ایک خاتون نے فوجی کارروائی کا فیصلہ کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ لہٰذا برطانوی وزیر اعظم کی طرف سے آج جو کچھ کہا جارہا ہے، یہ اس کا مکمل طور پر درست حوالہ نہیں ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید