• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گلوکار آر کیلی کو جنسی زیادتی کیس میں 30 سال قید کی سزا

کراچی ( نیوز ڈیسک) معروف امریکی گلوکار آر کیلی کو خواتین اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے الزام میں 30 سال قید کی سزا سُنائی گئی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 55 سالہ گلوکار آر کیلی کو گزشتہ برس بچوں اور خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر مجرم قرار دیا گیا تھا۔نیویارک کی جیوری کی طرف سے سزا سنائے جانے کے تقریباً ایک سال بعد بروکلین کی وفاقی عدالت میں گلوکار کو 30سال قید کی سزا سنائی۔گلوکار کے وکیل رابرٹ سلویسٹر کا کہنا ہے کہ وہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔استغاثہ نے عدالت پر زور دیا تھا کہ گلوکار کو کم از کم 25سال کے لیے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا جائے کیونکہ وہ اب بھی عوام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔دوسری جانب آر کیلی کے وکلاء نے زیادہ سے زیادہ 17سال کی سزا کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ گلوکار آر کیلی امریکا کی مختلف ریاستوں میں خواتین کی اسمگلنگ، اغواء اور چائلڈ پورنوگرافی میں مجرم ثابت ہوئے تھے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار آر کیلی کے کانسرٹ میں شرکت کرنے والی نوجوان لڑکیوں کو گلوکار کے پاس لے جایا جاتا تھا، پھر وہ اُن سے زیادتی کی ویڈیوز بناکر اُنہیں بلیک میل کرتے تھے۔
اہم خبریں سے مزید