• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی نائب کپتان بیروزگار، مالی پریشانیوں کے سبب کھیلنے سے انکار

کراچی ( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر)قومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان مالی مشکلات کے باعث قومی کھیل سے دل برداشتہ ہوگئے، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز کیلئےکیمپ میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کچھ دن آرام کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے جنگ سے گفتگو میں کہا کہ ہیڈ کوچ ایکمین یا کسی ٹیم آفیشل سے اختلاف نہیں، مالی مسائل کی وجہ سے شدید ذہنی دبائو کا شکار ہوں ، سوئی سدرن گیس میں کھیل کا شعبہ بند ہونے کی وجہ سے نوکری ختم ہوگئی،بقایا جات بھی نہیں ملے، ان حالات میں گھر پر توجہ دوں یا کھیل پر۔ فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کوصورت حال سے آگاہ کردیا ہے۔ ہاکی کا کھیل اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب کھلاڑیوں کی مالی مشکلات کو دور نہ کیا جائے، کھلاڑیوں کو جو سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ دیا جاتا ہے وہ گھریلو مسائل کا حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ فی الحال ہاکی سے کنا رہ کشی کا ارادہ نہیں کچھ دن آرام کے بعد واپس آنے کی کوشش کروں گا۔

اسپورٹس سے مزید