• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 افراد کی لاشیں ملیں، ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق ، پولیس افسر اور ایک شخص زخمی ہوا ، 4افراد کی لاشیں ملیں ، تفصیلات کے مطابق کورنگی ڈھائی نمبرکے قریب ٹریفک حادثے میں 60سالہ عبدالرحیم جاں بحق ہوگیا،رئیس گوٹھ حب ریور روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ، پولیس کےمطابق فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے ،نیو کراچی تھانے کی حدودسلیم سینٹرکے قریب ٹریفک حادثے میں سب انسپکٹر آصف حفیظ زخمی ہو گیا ،پولیس کے مطابق زخمی پولیس افسر اسپیشل برانچ ڈی ایس پی آفس تیموریہ تھانے میں تعینات ہے ،دریں اثنالیاری کے علاقے نیاآباد گلی نمبر6میں گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 35سالہ محمد نعیم جاں بحق ہوگیا ،لاوہ ازیں لیاقت آباد سبزی مارکیٹ بلاک 2 کے قریب واقع گھر سے 45 سالہ شاہد کی کئی روز پرانی لاش ملی ،شاہ فیصل کالونی نمبر1 پنجاب گراؤنڈ کے قریب سے 55 برس کے نامعلوم شخص کی لاش ملی، گلشن اقبال بلاک 7شاپنگ مال کے قریب فٹ پاتھ سے55برس کے نامعلوم شخص کی لاش ملی ،سائٹ بی تھانے کی حدودہارون آباد سے 45تاج الدین کی لاش ملی ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید