• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرین میں خاتون سے زیادتی کیس، پولیس نے چالان جمع کرادیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)زکریا ایکسپریس میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔کراچی کی مقامی عدالت میں جمع کرائے گئے چالان میں کہاگیا ہے کہ متاثرہ خاتون 27 مئی کو ٹرین میں ملتان سے واپس کراچی آرہی تھی ،ٹکٹ چیکر زاہد خاتون کو اکانومی سے اے کلاس انچارج عاقب کے پاس لے کر گیا ، ٹکٹ چیکر نے خاتون سے کہا کہ اے کلاس کا کرایہ زیادہ ہے مزید پیسے دیں ،متاثرہ خاتون نے اکانومی کلاس میں واپس جانے کا کہا تو ملزم مشتعل ہوگیا ،ملزم زاہد نے خاتون کو تھپڑ مارے اور زیادتی کا نشانہ بنایا ،اسکے بعد ملزم عاقب نے متاثرہ خاتون سے زیادتی کی ،کیس کے تیسرے ملزم زوہیب نے بھی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا،گرفتار تین ملزمان کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کرگیا۔