• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیورٹ براڈ کا ٹیسٹ کرکٹ میں مہنگا ترین اوور، 35 رنز دیدیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انگلش فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈ نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل کے بعد ٹیسٹ کی تاریخ کا سب سے مہنگا اوور کرادیا ۔ ہفتے کو ایجبسٹن برمنگھم میں سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میں بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا نے اسٹیورٹ براڈ کے ایک اوور میں35 رنز بناکر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔براڈ نے 6 رنز ایکسٹرا کے دیے، بمرا نے 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لے کر 29 رنز بنائے، ایک چھکا نو بال پر اسکور ہوا، پانچ وائیڈ بالز کے رنز بھی بنے۔ 2007 کے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے لگائے تھے۔