• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو جس یکجہتی کی ضرورت اب ہے ماضی میں کبھی نہیں تھی، ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت جس یک جہتی کی ضرورت ہے ماضی میں کبھی نہیں تھی،2018کے انتخابات کے بعد عمران حکومت کے دور میں ملک کا معاشی اور اخلاقی طور پر جنازہ نکال دیا گیا، بدتمیزی اور بد تہذیبی ہماری سیاست کا حصہ بن گئی ہے ، پچھلے ساڑھے تین سال کے دوران ملک معاشی طور پر تباہی کا دہانے پر پہنچ گیا، بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا، بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے پورے ملک کے عوام کوبے بس کردیا ہے، اس صورت حال میں ملک ایسے انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے جس کو روکنا کسی کے بس میں نہیں ہوگا، موجودہ حکومت عوام کو ریلف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید