• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رکن ڈسٹرکٹ بار پر مبینہ قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کیخلاف وکلا کی ہڑتال

ملتان(سٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ملتان نے سینئر رکن بار چوہدری محمد اشرف سندھو پر مبینہ قتل کی ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کرتے ہوئے گزشتہ روز ہڑتال کی اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے اسی وجہ سے بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی جس کی وجہ سے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔