• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اضافی FED کا اطلاق کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس بین الاقوامی فضائی ٹکٹس پر،FBR

اسلام آباد (مہتاب حیدر) FBR کا کہنا ہے کہ اضافی FED کا اطلاق کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس بین الاقوامی فضائی ٹکٹس پر ہوگا۔ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کی گئی ہےجس کا 1جولائی، 2022 سے قبل کے ٹکٹوں پر اطلاق نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق، ایف بی آر کا کہناہے کہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) فیڈرل ایکسائز ایکٹ ، 2005 کے سیکشن 3 کے تحت کلب، بزنس اور فرسٹ کلاس بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں پر عائد ہوتی ہے۔ ایف بی آر کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رول 41 اے کا ذیلی رول (8) کہتا ہے کہ ایف ای ڈی کا اطلاق فضائی ٹکٹوں کے اجراء کے موقع پر ہوتا ہے۔لہٰذا نئے فنانس بل 2022 کے تحت فضائی ٹکٹوں پر اضافی ایف ای ڈی کا اطلاق صرف ان بین الاقوامی فضائی ٹکٹوں پر ہوگا ، جن کا اجراء یکم جولائی، 2022 یا اس کے بعد ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید