• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی برآمدات میں ریکارڈ توڑ اضافہ

تہران (آئی این پی)پابندیوں کے باوجود ایرانی تیل کی پیداوار اور اسکی برآمدات میں ریکارڈ توڑ اضافہ ہوا ہے۔

برطانوی کمپنی برٹش پیٹرولیم نے اپنی نئی رپورٹ کے ایک حصے میں مختلف ممالک کی تیل کی پیداوار اور اسکی برآمدات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مسلسل پابندیوں کے باوجود گزشتہ سال کے دوران ایرانی تیل کی پیداوار روزانہ 5 لاکھ 40 ہزار بیرل سے بڑھ کر31لاکھ اور70ہزار بیرل تک پہنچ گئی جو کہ دنیا کی تیل کی پیداوار کے4.1 فیصد کے برابر ہے۔

اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2021میں دنیا میں روزانہ تیل کی پیداوار 77 ملین 830 ہزار تھی جس میں 2020 کے مقابلے میں تقریباً 1.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

واضح رہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کے باوجود مختلف شعبوں میں بالخصوص ایک سال کے دوران نمایاں ترقی کی ہے اور ایران نے اپنے عمل سے دکھا دیا کہ پابندیاں ایران کی ترقی میں حائل نہیں ہو سکتیں۔

اہم خبریں سے مزید