راولپنڈی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے عوام نے پریڈ گرائونڈ کے لیے تاریخ ساز ریلی نکالی اور عمران خان کا استقبال کیا،لوگوں کا 75 سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے جاری کردہ بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ایسی ریلی و استقبال کی مثال پہلے کبھی نہیں ملتی، راولپنڈی کے لوگوں کا 75سال میں مہنگائی کے خلاف انقلابی احتجاج دیدنی تھا۔پی ٹی آئی رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ ہم نے جو 60تعلیمی ادارے، 4ویمن یونیورسٹیاں بنائیں یہ اس کا بھی ایک نتیجہ تھا۔