• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاداب کی اگلے ماہ شادی کا انکشاف، خود دولہا لاعلم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےنائب کپتان شاداب خان آئندہ ماہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہے ہیں۔ یہ انکشاف سوال جواب کے سیشن میں ان کے دوست حسن علی کی اہلیہ سامعہ آرزو نے کیاہے۔ اس پرشاداب خان نے فوری طور پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کرے، لیکن ہو کہاں رہی ہے؟ مجھے بھی بتا دیں۔ سوشل میڈیا پر سوالوں کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں پسندیدہ شہر لاہور ہے اور وہ لاہور ہی میں رہتی ہیں، اُن کا پسندیدہ ملک بھارت ہے۔ انہوں نے ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو اپنی بہترین دوست قرار دیا ۔پاکستان میں بہترین کرکٹ اسٹار بابر اعظم اور شاداب خان جب کہ بھارت میں ویرات کوہلی ہیں ۔ شوہر حسن علی کی پسندیدہ غذا دال چاول ہے۔