• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے ڈی اے ملیر نے 120 ایکڑ سرکاری اراضی واگزار کرالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ادارہ ترقیات ملیر کے محکمہ انسداد تجاوزات نے مسماری آپریشن 120 ایکڑ قیمتی سرکاری اراضی واگزار کروالی ایم ڈی اے حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جمعرات کے روز پولیس مقامی انتظامیہ اور محکمہ انسداد و تجاوزات کے افسران کی بڑی تعداد نے کمرشل ایریا اور سیکٹر 46میں ہیوی مشینری کے ذریعے قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا جس میں مکانات اور دکانوں کو گرا کر 120ایکڑ سے زائد رقبہ خالی کروالیا گیا ہےحکام نے مذید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ اس قبضہ سے حکومت اور ادارے کو شدید مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا تھالاکھوں روپے کی سرکاری اراضی پر قابضین نے ناجائز تعمیرات کے ذریعے قبضہ کررکھا تھامذید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ سیکٹر 46میں 64ایکڑ اراضی جبکہ 54ایکڑ اراضی کمرشل ایریا میں واگزار کروائی گی ہےواگزار کی گئی زمینیں آلاٹیز کے حوالے کی جائیں گی تاکہ ان علاقوں میں تجارتی سرگرمیوں کا جلد از جلد آغاز کیا جاسکے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید