• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کورنگی چکرا گوٹھ میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا،سرجانی میں مکان مالک کی فائرنگ سے ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود سیکٹر 5 سی میں واقع زیر تعمیر مکان کے اندر چار ملزمان داخل ہوئے اور وہاں موجود افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنا شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق اس دوران مکان کے مالک محمد عمران نے اپنے پاس موجودلائسنس یافتہ پستول سے ملزمان پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک ملزم موقع پر مارا گیا جبکہ ایک زخمی ہو گیا، ملزمان کے دیگر ساتھی اپنے زخمی ساتھی کو وہاں سے لیکر فرار ہوگئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی ،پولیس کو بعد ازاں جائے وقوعہ سے کچھ آگے زخمی ملزم کا اسلحہ اور موٹر سائیکل ملا جسے تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی عمر 24 سال کے قریب ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ مزکورہ تعمیر مکان عمران نامی شخص کا ہے جو بیرون ملک سے آیا ہے اور بزنس مین ہے اور اس کی ضلع سنٹرل میں رہائش ہے۔ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید