• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا ایک اور کارنامہ ۔وزیر اعلیٰ سندھ نےاے ایس آئیز سمیت پولیس اہلکاروں عہدوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ۔وزیر اعلی سندھ نے بجٹ تقریر میں پولیس اہلکاروں کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔آئی جی سندھ کی ہدایت پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے محکمہ داخلہ کو خط لکھ کر اے ایس آئیز۔ہیڈکانسٹیبلز ۔اور کانسٹیبز کواپ گریڈ کرنے کی سفارش کی آئی جی سندھ کی سفارش پر محکمہ داخلہ نے سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی تھی ۔وزیر اعلی نے سمری منظور کرلی، واضح رہے کہ پولیس کی اپ گريڈیشن پر 9 ارب 32 کروڑ خرچہ آئےگا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید