کوئٹہ( پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے زیر اہتمام عید الضحیٰ کے چوتھے روز 13جولائی بروز بدھ پشین شہر میں جلسہ عام منعقد ہوگا ۔ جس سے پشتونخوامیپ کے محبوب چیئرمین محمود خان اچکزئی اور پارٹی کے دیگر مرکزی وصوبائی قائدین خطاب کرینگے۔ بیان میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلسہ عام کی تیاری کیلئے آج سے عوامی رابطہ مہم شروع کریں اور جلسہ عام کی کامیابی کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ بیان میں تمام غیور ، وطن دوست ،قوم دوست ،جمہوریت پسند عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلسہ عام میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔