• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا افغانستان سے درآمدات کی ادائیگی پاکستانی روپے میں کرنیکا فیصلہ

اسلام آباد ( تنویر ہاشمی ، کامرس رپور ٹر ) پاکستان نے افغانستان سے درآمدات کی ادائیگی پاکستانی روپے میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کل درآمدی پالیسی آر ڈر 2022 میں ترمیم کی منظوری دے گی، افغانستان سے درآمدات کی اجازت پاکستانی روپے میں دینے کیلئے درآمدی پالیسی آر ڈر 2022 میں ترمیم کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کل منظوری دیگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان افغانستان سے کوئلہ کی درآمد کرنے کا خواہاں ہے اور اس کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرے گا اس کیلئے درآمدی پالیسی آرڈر میں ترمیم کی جائے گی ۔

پاکستان نے افغانستا ن کو بعض پاکستانی برآمدات کی ادائیگی ڈالر کے بجائے پاکستانی روپے میں کرنے کی سہولت دی ہوئی ہے ، کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کا اجلاس کل بدھ کو وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت ہوگا۔

 ای سی سی میں پرتعیش اور غیر ضروری اشیاء کی درآمد پر پابندی کی بھی منظوری دی جائے گی، ای سی سی میں وزیراعظم کے ریلیف پیکیج 2020کے تحت خیبرپختونخوا کیلئے سستا آٹا اور ملک بھر کیلئے یوٹیلٹی سٹورز پر ریلیف پیکیج کو جاری رکھنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

مالی سال 2022-23میں افغانستان کیلئےورلڈ فوڈ پروگرام کےتحت ایک لاکھ 20ہزار ٹن گندم کی خریداری کی منظوری کا بھی امکان ہے۔

پاکستا ن میں جانوروں کی جلدی بیماری کی روک تھام کے قومی ایمرجنسی پروگرام کی بھی منظوری دی جائےگی۔

ای سی سی میں بنک آف خیبرکو مارک اپ کی رقم کی ادائیگی کیلئےایچ ای سی کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری کا امکان ہے۔

اہم خبریں سے مزید