• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ اسماعیل خان، مسلح دہشتگردوں کی فائرنگ، 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید

ڈیر ہ اسماعیل خان(نمائندہ جنگ ) سبزی منڈی کے قریب دہشتگردی کی واردات میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 2ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہو گئے ریسکیو1122نے جسد خاکی ہسپتال منتقل کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح 9بجے تھانہ صدر کی حدود نیو سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشتگردوں نے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں ٹکٹنگ آفیسرشوکت میکن اور کانسٹیبل حبیب اللہ پر اس وقت فائرنگ کردی جب وہ معمول کے گشت پر تھے، نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے دونوں ٹریفک اہلکار موقع پر ہی جام شہادت نوش کرگئے۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے ایمبولینس کی مدد سے شہداءکے جسد خاکی پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال ڈیرہ منتقل کئے ۔

ملک بھر سے سے مزید