• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، حافظ نعیم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ اہل کراچی کودھوکہ دیا اور عوام کے مینڈیٹ کا سودا کیا ہے، پی ٹی آئی بھی ساڑھے تین سال میں کراچی کے لیے عملاً کچھ نہیں کر سکی۔ پیپلز پارٹی 14سال سے مسلسل سندھ میں حکومت کر رہی ہے لیکن اس نے کراچی کو صرف کھانے کمانے اور مال بنانے کا ذریعہ سمجھا ہے، کراچی کی موجودہ ابتر حالت کی ذمہ داری موجودہ اور ماضی کی وفاقی و صوبائی حکومتوں اور حکمران پارٹیوں پر عائد ہو تی ہے، جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے حصول اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے، جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں کامیابی کے بعد شہر میں تعلیم، صحت، بجلی، پانی، ٹرانسپورٹ، سڑکوں کی خستہ حالی اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر مسائل حل کروائے گی۔وفاقی و صوبائی حکومتوں سے اہل کراچی کا حق لے گی اور عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کوثر نیاز کالونی میں انتخابی دفتر کے افتتاح، نارتھ ناظم آباد بلاک Aسمیت متعدد مقامات پر کارنرز میٹنگز اور بلاک Bمیں علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنے اعزاز میں استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید