• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نکالا، ون پوائنٹ ایجنڈا بنی گالہ منی گالہ بنانا تھا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں،ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سائفر بشریٰ بی بی کی ہدایت پر نکالا ،عمران حکومت کاون پوائنٹ ایجنڈا بنی گالہ منی گالہ بنانا تھا،عمران نیازی اور اسکا ٹولہ پنجاب کے غریب عوام سے ریلیف چھیننے کی کوشش کر رہا ہے.

100یونٹ بجلی کیلئے سبسڈی پنجاب بجٹ میں مختص ہے، پی ٹی آئی کی پٹیشن عوامی ریلیف کیخلاف ہے، بجلی کے چھوٹے صارفین کو ریلیف کی فراہمی پنجاب حکومت کے بجٹ کا حصہ ہے، اس کے لئے فنڈز مختص ہو چکے ہیں، یہ ترقیاتی اسکیم نہیں،.

پی ٹی آئی اس ریلیف کے خلاف الیکشن کمیشن پٹیشن لے کر گئی کہ یہ ریلیف ختم کیا جائے، عمران نیازی خود اپنے چار سالوں میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکے، وہ عوام کا خون چوستے رہے، آج وہ الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں کہ یہ ریلیف واپس لیا جائے، عمران خان کو شرم آنی چاہئے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے پر بھی سیاست کرتے ہیں، عمران خان نے اپنے اقتدار کو بچانے کیلئے معیشت، عوام، ملک اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھلواڑ کیا۔

 بدھ کو یہاں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ وہ صادق و امین ہے جو ہیروں کا کاروبار اور توشہ خانہ کے تحائف کی خریدوفروخت کرتا رہا، ملکی خارجہ پالیسی، معیشت، بجلی اور روزگار سے انہیں کچھ لینا دینا نہیں تھا۔

اہم خبریں سے مزید