• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کےوفد کا ایمرسن یونیورسٹی کا دورہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائرایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے وفد نے ایمرسن یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا ،وفد میں مختلف جامعات کے ڈینز اور ایچ ای سی کے افسران شامل تھے، وائس چانسلرایمرسن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نوید احمد چوہدری نے جاری مختلف کورسز،ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے روڈ میپ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ،وفد نےہائر ایجوکیشن کمیشن کے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا، وفد نے طلبا و طالبات اور تمام فیکلٹی ممبران سے بھی ملاقات کی، بعد ازاں کیمپس کے دورےکے دوران وفد نے سائنس اور کمپیوٹر لیبز اور لائبریری کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور نئے شعبہ جات کے قیام کے لئے کی جانے والی کاوشوں کی تعریف کی ۔
ملتان سے مزید