• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی، 57 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں بدھ کو کاروبارحصص میں اتار چڑھاؤ کے بعد معمولی تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس میں 57.22پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا مارکیٹ کے سرمائے میں 6ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم ایک بار پھر 69کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ56.16فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
اہم خبریں سے مزید