• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

گزشتہ رات بھی شہر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوتی رہی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ کئی سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہوجانے کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش سے مویشی منڈی میں کیچڑ اور گندا پانی جمع ہوگیا جس سے خریداروں اور بیوپاریوں کو جانوروں کی دیکھ بھال میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

دوسری جانب حیدرآباد میں بارش کے باعث انڈر پاس پانی جمع ہونے کے باعث بند ہوگیا اور ایک بار پھر حیسکو کے 40 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ بجلی نہ ہونے سے واسا کو نکاسی آب میں مشکلات کا سامنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید