• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کولمبو میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مساجر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کولمبو پہنچنے کے چند گھنٹے بعد ٹیم کے مساجر ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہیں آئسو لیٹ کردیا گیا ہے۔ٹیم کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ ان کا 5 دن بعد دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا۔ منفی آنے کے بعد ٹیم جوائن کرسکیں گے ۔ ملنگ علی کو ویسٹ انڈیز کی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا۔ اس سے قبل بھی وہ کسی غیر ملکی سیریز میں کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔ پاکستان اور سری لنکا سیریز بایو سکیو ر ببل کے بغیر کھیلی جارہی ہے جن دنوں دنیا بھر میں کورونا کیس سامنے آرہے تھے ، سری لنکا میں کورونا بہت کم تھا۔ ترجمان قومی ٹیم کے مطابق انہیں 5روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ جمعرات کو پاکستانی ٹیم کا آرام کا دن تھا۔ کھلاڑیوں نے پول سیشن میں شرکت کی۔ جس کے بعد کھلاڑی گھومنے کیلئے شاپنگ مال گئے۔ تاہم ماسک لگانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔ سری لنکا میں کھلاڑیوں کو کورونا ایس او پیز فولو کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پاکستانی ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن ہو گا۔ اس سے قبل سری لنکا کرکٹ ٹیم کے تین اہم کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہوئے تھے۔ انہیں جمعے سے آسٹریلیا کے خلاف گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے باہر کردیا گیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید