• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ، حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ سے جواب الجواب طلب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے جواب الجواب طلب کر لیا۔ ہائی کورٹ میں کراچی کے مختلف اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف ایم کیوایم کی 5 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ عدالتیں پہلے ہی طے کرچکی ہیں اور بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کا حکم دیا ہے۔عدالت عالیہ نے ای سی پی کے جواب کو ریکارڈ میں لیتے ہوئے ایم کیو ایم سے جواب الجواب طلب کرتے ہوئے سماعت 14جولائی تک ملتوی کردی۔ دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ضلع غربی میں یوسیز اور ٹاؤنز کی تشکیل غلط اور بدنیتی پر مبنی ہے۔ اورنگی ٹائون ، مومن آباد، بلدیہ،نارتھ ناظم آباد اور شاہ فیصل کالونی میں حلقہ بندیاں انتہائی غلط ہیں۔ اپیلیٹ اتھارٹی نے بھی ہمارا موقف نہیں سنا اور یہ غیر منصفانہ عمل ہے۔ اگر حلقہ بندیاں درست نا ہوئیں تو انتخابات منصفانہ نہیں ہو نگے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات شروع ہونے ہی والے ہیں لہذا درخواستوں کا فیصلہ بھی جلد سنایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید