اٹک ،چکوال( نمائندگان جنگ)عدالت نے اینکرپرسن اور یوٹیوبر عمران ریاض کو فوری رہاکرنے کا حکم دیدیا،جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیس سے متعلق رات کو ہونیوالی سماعت پر محفوظ فیصلہ سنایا ، آٹھ صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جوڈیشل مجسٹریٹ اٹک یاسر تنویر نے جاری کیا، مقدمہ کی تین با ر سما عت ہو ئی، مجمو عی طور پر سا ڑھے 11 گھنٹے سے زیا دہ مسلسل سما عت کر کے بھی جو ڈیشل مجسٹریٹ ریکا رڈ قا ئم کیا ،بدھ کی رات 12 بجے سے قبل شرو ع ہو نیوالی عدالتی کا روا ئی پو ری را ت جا ری رہنے کے بعد جمعرات کی صبح 7 بجے کے بعد جج نے فیصلہ سناتے ہوئے عمرا ن ریاض کو کیس ڈسچا رج کر کے فو ری طور پر رہا کر نے کے احکا ما ت جا ری کئے، انہو ں نے اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کے حوالےبھی بطور عدالتی نظیر تحریری فیصلے میں شامل کئے ،جج نے اپنے فیصلے میں تحریر کیا کہ آئی جی پنجاب نے ملزم کیخلاف پنجاب بھر میں درج مقدمات کی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی جس میں اس ایف آئی آر کا ذکر ہی نہیں ، ملزم کیخلاف شواہد ناکافی ہیں،اگر عمران ریاض کسی اور کیس میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے، بری ہو نے کے بعد عمران ریاض نے کمرہ عدالت کے باہر رضاکارانہ طور چکوال پولیس کو گرفتاری دیدی، میڈیا سے با ت چیت کرتے ہوئے عمرا ن ریا ض نے کہا کہ میرے خلاف پنجاب کے مختلف اضلاع میں ایک جیسے 17 مقدمات درج کئے گئے ہیں ،گرفتار ی سے انکے حو صلے مزید بلند ہو گئے ہیں۔