• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کو بلیک میلنگ کا اڈا بنایا، خاتون کو حبس بے جا میں رکھا، مریم نواز

شیخوپورہ(ٹی وی رپورٹ‘ایجنسیاں)مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے کہاہے کہ عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس کوبلیک میلنگ کا اڈہ بنادیا‘طیبہ گل سے ویڈیو لیکروزیراعظم ہاؤس میں حبس بےجامیں رکھا‘عمران خان نے سابق چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے اپنے لوگوں کے کیس ختم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں پر مقدمے بنوائے‘پنجاب غریب ہوگیا مگر پنکی پیرنی ‘ اس کے بچے اورفرح گوگی ارب پتی بن گئے ‘ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، شہباز شریف چند دنوں میں بہت بڑا ریلیف دیں گے‘ مہنگائی بھی کم ہوگی‘مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے اور اب بھی ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی، ہم عوام کو مایوس نہیں کریں گے‘ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی وزیراعظم کو اپنے ہی ساتھیوں نے اقتدار سے باہر کیا۔ 17 جولائی کے بعد عوام کو فری بجلی دیں گے ۔ عمران خان عوام کو اپنی چار سالہ کارکردگی بتانے سے قاصر ہے‘عوام جھوٹے وعدے کرنے والوں کی شکلیں پہچان چکے ہیں۔ جمعہ کو شیخوپورہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان! سن لو، تم کچھ بھی کر لو‘الٹے لٹک جاؤ‘ نواز اور شہباز شریف غریب عوام کا گھر روشن کریں گے، تمہارے چودہ طبق بھی روشن کریں گے‘عمران خان ڈیڑھ گھنٹےکی تقریرمیں ڈیڑھ منٹ بھی پنجاب کی کارکردگی نہیں بتاسکتا‘عمران خان گالیاں دیتےہیں لوگوں کےنام بگاڑتےہیں مگراپنی کارکردگی نہیں بتاتے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ عمران نیازی نے چارسال عوام کی کیاخدمت کی ؟۔عمران خان نےطیبہ گل سے ویڈیو لیکروزیراعظم ہاؤس میں حبس بےجامیں رکھا‘ ویڈیو لیکر چیئرمین نیب کوبلیک میل کرناشروع کیا‘آئندہ چندمہینوں میں ن لیگ ملک کوبحرانوں سے نکال دے گی‘نواز شریف جیل میں ہوں یالندن میں، عوام ان سے محبت کرنانہیں چھوڑیں گے۔                

اہم خبریں سے مزید