لاہور،چکوال (کرائم رپورٹر،نمائندہ جنگ) جمعہ کے روز اینکر پرسن اور یو ٹیوبر عمران ریاض کو ڈھڈیال پولیس نے جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر بلال کی عدالت میں پیش کر دیا۔ عمران ریاض کے وکلاء نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ بدنیتی کے ساتھ ایک ہی طرح کے درجنوں مقدمات عمران ریاض کیخلاف قائم کئے گئے ہیں ، عمران ریاض کا جرم صرف اتنا ہے وہ صرف حق اور سچ کی بات کر رہا ہے جبکہ دوسری طرف سرکاری وکیل نے بتایا کہ عمران ریاض افواج پاکستان کیخلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہا جس کی وجہ سے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں،اس کے بعد عمران ریاض کو لاہور کے تھانہ سول لائن میں درج مقدمہ کی تفتیش کیلئے چکوال سے لاہورمنتقل کر دیا گیا جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔