• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سے تجارت اور اسرائیل سے دوستی حکومت کا ایجنڈا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ شیخ رشید نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بھارت سے تجارت، اسرائیل سے دوستی اورڈرون بیسز کی اجازت حکومت کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے،چار سوٹیکسٹائل ملیں بند ہوگئی ہیں۔

 انہوںنے کہاکہ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے،بجلی نو روپے یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔

 انہوں نے کہاکہ 31 فیصد مہنگائی اور15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے اب سرمایہ کاری کون کریگا۔ انہوںنے کہاکہ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے، منی لانڈرر حکمران بن گئے،لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

اہم خبریں سے مزید