اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) ملکہ کوہسار مری آنے والے سیاحوں کے لیے حکومت پنجاب نے خصوصی عید پیکج کا اعلان کیا ہے جس کے تحت بہارہ کہو سے مری کے لیے 15 بسیں چلائی جائیں گی۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کے مطابق یہ بس سروس عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 دن کے لیے چلے گی ۔بس سروس بہارہ کہو گرین لائن بس سٹینڈ اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔مسافروں سے 100 روپے فی کس کے حساب سے کرایہ چارج کیا جائے گا ۔ فیملیز کو ترجیحی بنیادوں پر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق بس سروس سے مری میں ٹریفک میں کمی آئے گی۔ فیملیز کو مری میں فری شٹل سروس کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی ۔