پشاور(صباح نیوز)پشاورمیں عید پر جانوروں کو ذبح کرنے کے لئے قصابوں نے من مانے ریٹ مقرر کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے ہشت نگری سمیت ڈومہ گلی میں شہریوں کا اس وقت رش لگ گیا ہے اور عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کو ذبح کرنے کےلئے قصابوں کی تلاش میں ہیں تاہم قصابوں نے بھی ریٹ میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے اور چھوٹے جانور کو بھی ذبح کرنے کے پانچ ہزار روپے مقرر کئے ہیں جبکہ بڑے جانور کے دس سے پندرہ ہزار روپے مقرر کر دیئے ہیں ۔اسی طرح اونٹ کی قربانی کے بیس ہزار روپے ڈیمانڈ کر رہے ہیں جس پر شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے تاہم مجبوری کے باعث لوگ قصابوں کی زیادہ پیسوں پر بھی بکنگ کر رہے ہیں ۔اس دوران شہر میں اناڑی قصابوں کی بھی بھرمار ہو گئی ہے تاہم لوگ ان سے دور ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔