پشاور(صباح نیوز)پشاورکی مویشی منڈیوں سے جانور گاڑیوں کے ذریعے گھروں تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا اور من چاہے کرائے وصول کرنے لگے ہیں ۔عید الاضحی کی مناسبت سے پشاور کی رنگ روڈ، سربند،پلوسئی اور چارسدہ روڈ سمیت دیگر مقامات پر لگنے والی مویشی منڈیوں سے قربانی کے جانوروں کی خریداری کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا ۔جا نور مہنگے ہونے کی وجہ سےکئی افراد مہنگائی کی وجہ سے خالی ہاتھ گھروں کو لوٹ گئے تاہم متعدد افراد بیوپاریوں کو اپنے ریٹ پر قائل کرنے میں کامیاب رہے اور قربانی کےلئے جانور خرید لیا تاہم جانور کو گھروں تک پہنچانے کے لئے ٹرانسپورٹروں نے بھی کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا اور فی کلو میٹر کے حساب سے کرائے بڑھادیئے ۔اس حوالے سے ٹرانسپوٹرز کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے پٹرول مہنگا کرنے کے باعث کرایوں میں اضافہ ہوا ہے ۔