• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیبل ٹینس ٹیم کو اسلامک گیمز میں لے جانے کا فیصلہ

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر)ٹیبل ٹینس ٹیم کو اسلامک گیمز میں لے جانے کا فیصلہ، رواں سال اگست میں ترکی میں ہونے والے پانچویں اسلا مک یک جہتی گیمز میں پاکستان کا 122رکنی دستہ حصہ لے گا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے اس ایونٹ کے لئےوفاقی سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ احمد حنیف اورکزئی کو پاکستانی دستے کا چیف ڈی مشن مقرر کیا ہے جبکہ پاکستان کراٹے فیڈرین کے محمد جہانگیر دستے کے ڈپٹی چیف دی مشن ہوں گے، اسلامک گیمز نو سے18اگست تک ترکی کے شہر کونیا میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان ایتھلیکٹس، سوئمنگ، جمناسٹک، جوڈو، کراٹے، تائی کواندو، شوٹنگ، ویٹ لفتنگ، والی بال، ریسلنگ اور تلوار بازی میں حصہ لے گا، پاکستانی دستے میں83 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے علاوہ39 آفیشلز شامل ہوں گے، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے پی ایس بی کے انکار کے بعد ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کو انفرادی ایونٹ میں دستے کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جن کے اخراجات پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن برداشت کرے گی،پاکستان پیرا لمپکس ٹیبل ٹینس اور ایتھلیکٹس ایونٹ میں حصہ لے گا، اسلامک گیمز میں55 ملکوں کے چھ ہزار زائد ایتھلیٹس ایکشن میں ہوں گے۔