کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عہدے داروں کو فارغ کئے جانے کے فیصلے پر بین الصوبائی رابطے کے وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملاقات جمعہ کو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق انتخاب نہ کرانے پر عہدے داروں کو فارغ کرنے کا عمل غیر آئینی ہے، وفاقی وزیر کوصورت حال سے آگاہ کریں گے۔