• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چہرے بدلنے سے نہیں ملک کا نظام بدلنے سے انقلاب آئیگا‘ سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قوم اور عالم اسلام کو عید کی مبارک باد دی ہے اور کہا ہے کہ اپنے اردگرد غربا و مساکین، یتیموں، بیواؤں اور بے سہارا لوگوں کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھا جائے۔ عیدالاضحی ایثار، ہمدردی اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ ملک و ملت اس وقت شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔ ملک پر مسلط حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی، غربت، بدامنی اور انتشار کی آگ میں جھونک دیا۔ فوجی آمریتوں اور نام نہاد جمہوری حکومتوں نے آزادی چھین کر قوم کو امریکا اور آئی ایم ایف کا غلام بنایا۔ چہرے بدلنے سے نہیں ملک کا نظام بدلنے سے انقلاب آئے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد منصورہ میں عیدالاضحی کے بڑے اجتماع سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی حکومتوں میں کوئی فرق نہیں، یہ ایک ہی کھوٹے سکے کے دو رخ اور امریکی غلاموں کے کلب ہیں۔ امریکا اور آئی ایم ایف کے غلاموں کے ٹولے نے ملک پر ظالمانہ نظام مسلط کر رکھا ہے۔
اہم خبریں سے مزید