• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ بال کرکٹ میں بابر کو کوئی چیلنج نہ کرسکا، پہلی پوزیشن برقرار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وائٹ بال کرکٹ میں بابراعظم کی حکمرانی کوئی چیلنج نہیں کرسکا، ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرارہے ۔ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں۔ بولروں میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پہلے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی 12 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ ون ڈے میں پاکستان کے امام الحق کا دوسرا اور بھارت کے ویرات کوہلی کا تیسرا نمبر ہے۔ آسٹریلین کپتان ایرون فنچ ایک درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آ گئے ہیں۔ ا ن کا دسواں نمبر ہے۔ انگلینڈ کے جوروٹ 11ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ون ڈے بولروں میں بھارت کے جسپریت بمرا تین درجے بہتری کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ دوسرے، پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ ایک درجےترقی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔ ون ڈے آل رائونڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن ، ٹی ٹوئنٹی آل راونڈرز میں افغانستان کے محمد نبی کا پہلا نمبرہے۔ کا پہلا نمبر برقرارہے۔ ٹیسٹ بیٹنگ میں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے، آسٹریلیا کے مارنوس لبوشین دوسرے ، اسٹیو اسمتھ تیسرے اور بابر اعظم کا چوتھے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے دیمتھ کرونا رتنے ایک درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر چلے گئےہیں۔ بولروں میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے روی چندرن کا دوسرا اور جسپریت بمرا کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا چوتھا نمبر برقرارہے۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک دوسرے درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں آگئے ہیں۔ جوش ہیزل ووڈ دو درجے تنزلی کے بعد 12ویں نمبر پر چلے گئے۔ حسن علی ایک درجے ترقی کے بعد 14 ویں نمبر آ گئے ہیں۔ ٹیسٹ آل رائونڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

اسپورٹس سے مزید